ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جے پورمیں ایک خاندان کے پانچ افراد کی لاش برآمد ،تفتیش جاری 

جے پورمیں ایک خاندان کے پانچ افراد کی لاش برآمد ،تفتیش جاری 

Tue, 03 Oct 2017 23:35:31    S.O. News Service

جے پور ،3اکتوبر( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) موصولہ اطلاعات کے مطابق راجستھان کے الور ضلع میں منگل کے دن ایک ہی خاندان کے پانچ افرادکے قتل کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ جس سے علاقہ میں سر ا سیمگی اور خوف کا ماحول ہے ۔ الور کے پولیس انسپکٹر راہل پرکاش نے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مقتولین میں ایک مرد اور چار کم عمر کے بچے شامل ہیں جن کا گلا تیز دھار دار ہتھیار سے بے رحمانہ طریقہ سے کاٹ دیا گیا ہے ۔ پولیس نے تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کے شیوا جی پارک کالونی کی ایک گھر میں صبح 6:30 بجے ان کی لاش برآمد ہوئی،جن کے گلے کو تیز دھار دار ہتھیار سے کاٹا گیا تھا ۔ پولس حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے تحقیقات جاری کر دی ہے ،امید ہے کہ جلد قاتلوں کاسراغ لگانے میں ہم کامیاب ہوں گے ۔ تاہم مذکورہ اجتماعی قتل میں پولس نے کسی متعینہ شخص کے ملوث ہونے کے شبہ سے انکار کیا ہے ۔ 


Share: